ملاقات

عراقی وزیر دفاع کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) عراقی وزیر دفاع  جمعہ عناد سعدون الجبوری نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری  نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سے ملاقات کی۔ وزرات خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ یاد رہے کہ عراق کے وزیر دفاع نے خطہ مںa امن اور استحکام کلئے   پاکستانی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ  عراقی وزیر دفاع سے ملاقات کے موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختپاکلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے