فیصل کریم کنڈی

حکومت خود او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ او آئی سی پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کریڈٹ ہے، ہم او آئی سی اجلاس میں رخنہ نہیں چاہتے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، عمران ٹائیگر فورس کے رکن بن چکے ہیں، اسپیکر قرارداد جمع ہونے کے 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، آرٹیکل 2/95 کے تحت اجلاس بلائے جانے کے 7 دن کے اندر ووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ کی تاریخ 28 مارچ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے