آرمی چیف

پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر اقدام کرے گی۔  ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی سکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمے داری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری اور ان کے جذبے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی اور جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا کی روک تھام کے لیے فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ عید پر کشمیر میں جدوجہد کرنے والے بہادر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو کشمیروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے