مرتضی وہاب

عمران خان کارکنوں کو جیل بھیج کر خود گھر میں عیش کررہا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو جیل بھیج کر خود گھر میں عیش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا دنیا کی سیاست میں بڑا نام ہے۔ پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے جو کارکنوں کو جیل میں اور خود گھر میں عیش کر رہا ہے۔ عمران خان پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کو کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان کو کن حالات کا سامنا ہے۔ اس شخص نے ملک کو ان حالات سے دوچار کیا ہے۔ پاکستانی قوم ان کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ایسے شخص سے نجات حاصل کی جائے۔ پاکستانی قوم عمران نیازی کو ملکی سیاست سے باہر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے