سراج الحق

وزیراعظم نے قوم کو جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سراج الحق

کوئٹہ (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے سے اب تک قوم کو صرف جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اب عوام عمران خان کے جھوٹے نعروں اور وعدوں سے تنگ آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکومت میں آئے ڈھائی سال کا عرصہ گزر گیا لیکن اب تک کسی بھی شعبے میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی ہے۔ حکومت میں آنے سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نے برسراقتدار آنے کے بعد عوام کو چوزے اور انڈے دئے۔ عمران خان نے جھوٹ بولنے کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن فکس تھے۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل مچھ میں گیارہ مزدوروں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ ان کے ورثاء کئی روز تک وزیراعظم کا انتظار کرتے رہے لیکن عمران خان نے بلیک میلنگ کا الزام عائد کرکے ان سے ملنے سے انکار کیا۔ کیا ریاست مدینہ کا وزیراعظم ایسا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے