سعید غنی

ایم کیو ایم دوبارہ بانی متحدہ والی جماعت بن رہی ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم دوبارہ بانی متحدہ والی جماعت بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہمارے جھنڈے اور بینرز جلائے گئے، ایک کارکن کے گھر میں کارتوس بھیج دیا گیا، ناظم آباد میں ہمارے بینرز اور جھنڈے جلائے گئے، واقعے میں پیپلز پارٹی کے تین کارکنان زخمی ہوئے، گزشتہ کئی روز سے پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے ہورہے تھے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کل ایک دفتر پر حملے کا مقدمہ درج کرایا تو ایم کیو ایم نے ہمارے ورکرز پر ایف آئی آر درج کرادی۔ ہمارے ایک اجلاس میں ایم کیو ایم کے لوگ گھس گئے، کارکن پر شدد کیا گیا، جعفرطیار کے علاقے میں پیپلزپارٹی کے بینرز پھاڑے گئے، ضلع وسطی کے بہت سے علاقوں میں ہمارے جھنڈے اور بینرز اتارے جارہے تھے۔

کل وسطی میں پیپلز پارٹی نے اچھا جلسہ کیا، اس کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک ویڈیو ایم کیو ایم کی خاتون نے سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں پیپلزپارٹی کی گاڑیوں فائرنگ کی جارہی تھی۔ سارا واقعہ پولیس کی موجودگی میں ہوا، ایم کیو ایم پہلے کسی کو ضلع وسطی میں آنے نہیں دیتی تھی، آج سارا الزام پی پی پر لگایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے