مریم اورنگزیب

نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اونگزیب نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے۔  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خا نے اپنے اے ٹی ایمز کو ٹھیکے دیے لیکن نیب کی جانب سے انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 126 ارب روپے کے صرف بی آر ٹی کے کھڈے بنائے گئے، لیکن نیب خاموش رہا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کی نظر کی حد صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت تک ہی محدود ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو طلبی کا نوٹس ملا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اس سے قبل کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے