فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن ہم بھی بچے نہیں، پی ڈی ایم سربراہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن ہم بھی بچے نہیں ہیں۔ پی ڈی  ایم کو توڑنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  اللہ نے ہمیں عقل دی ہے، اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں، پیپلز  پارٹی نے  سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے، ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا تجویز ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز ہے، سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے مزید بتایا کہ طے ہے ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟ ہمیں اسمبلیوں میں یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے