شہباز شریف جہانگیر ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جہاں انہوں نے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاون میں واقع گھر گئے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے۔

معاون خصوصی عون چودھری ،نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل عالمگیر ترین کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے