پی ڈی ایم

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ بینچ پر عمل در آمد نہیں ہوا تو فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔ اجلاس میں آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا جبکہ تمام قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق بھی کیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے