اسرائیلی فوج

خان یونس سے صیہونی فوجیوں کی ناکامی کے بعد انخلاء

(پاک صحافت) عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے مقاصد حاصل کیے بغیر خان یونس کو خالی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ حماس اور قسام بریگیڈ کے رہنماؤں یحیی السنوار اور محمد ضعیف کا قتل، خان یونس پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے اہم مقاصد میں سے ایک تھا، جو حاصل نہ ہوسکا۔ ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نونم تبون نے بھی کہا کہ نیتن یاہو غزہ جنگ جیتنے کے قابل نہیں ہیں۔

گزشتہ روز عبرانی ذرائع نے خان یونس سے زیادہ تر صہیونی فوجی یونٹوں کے انخلاء کے متعلق خبر دی تھی، بعض عبرانی ذرائع نے اس انخلا کے مقصد کو افواج کی تعمیرنو اور دوبارہ واپسی کے لیے بیان کیا ہے۔

آج الجزیرہ نے صہیونی افواج کی پسپائی کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں خاص طور پر طبی اور اسپتال کے شعبوں میں وسیع تباہی کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں

اردن

اردن صہیونیوں کی خدمت میں ڈھال کا حصہ کیوں بن رہا ہے؟

(پاک صحافت) امریکی اقتصادی امداد پر اردن کے مکمل انحصار کو مدنظر رکھتے ہوئے، واشنگٹن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے