منظور وسان

عمران خان خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے۔ منظور وسان کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت عمران خان کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔ وہ جلد خود ہی مستعفی ہوکر انتخابات کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اتنی زیادہ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ اب الیکشن ہوں گے اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے