مولانا عبدالغفور حیدری

حماس اور فلسطینی عوام اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حماس اور فلسطین کے عوام اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل فلسطین ظلم و جبر کا شکار ہیں، اسرائیل کی سرپرسی امریکا کر رہا ہے۔ جہاں ظلم ہوتا ہے جے یو آئی اسے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینوں سے اظہار یکجتی کے لیے پورے ملک میں مظاہرے کیے، ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ساری دنیا کی معیشت پر اسرائیل کا کنٹرول ہے، امریکا اس کا سرپرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا ہاتھ کھیچ لے تو امریکا اور برطانیہ کا بھٹہ بیٹھ جائے گا، اسرائیل کی پشت پر مغربی ممالک کھڑے ہیں۔ حماس اور فسطین کے عوام اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، فلسطین ایک آزاد ریاست بن کر اُبھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے