شیری رحمان

ملک میں مہنگائی نہ ہونے کا حکومتی دعوی جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت جھوٹ اور فراڈ کا سہارا لیتے ہوئے مہنگائی سے انکار کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعوی کر رہی ہے۔ ملک میں 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔ مالی سال پہلے 7 ماہ میں پٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی۔ یہ کس منہ سے دعوے کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے