کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
بشیر میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ موجود ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، قانونی راستہ ہی استعمال کریں گے، حلقہ بندیوں کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، فرمائشوں پر حلقے بنائے گئے، ہم نے کسی افسر کو دھمکی نہیں دی، سعید غنی میری طرح ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں۔
Short Link
Copied