بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

سرینگر (پاک صحافت) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019ء کو آرٹیکل 370 اور 35A کے حذف کر دیے جانے کے نتیجے میں کشمیر کا یہ خصوصی مقام جو ہندوستان کے آئین نے اس کو دیا تھا ختم ہوگیا جو کہ انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی جاری کردہ قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ امن کے استحکام کیلئے بھی ناگریز ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 72سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں لہو کے دریا بہا رہا ہے جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو خطے میں امن بری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

دوسری جانب بھارتی یوم جمہوریہ کے دن بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خالصتان کا جھنڈ ا لہرانے کے بعد سرینگر کی جامع مسجد کے دروازے پر بھی پاکستانی پرچم لگا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے