الیکشن

حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ضلع کرم این اے 45 ضمنی الیکشن کیلئے آج 30 اکتوبر سے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے جبکہ حلقے میں 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جاچکا ہے۔ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان و پی ڈی ایم کے امیدوار سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے