سعید غنی

حفیظ شیخ کو ہٹانا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کو پی ڈی ایم کی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جب سے حکومت میں آئی ہے تب سے ملک بھر میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اب تک مہنگائی کے روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹانا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کامیابی ہے۔ کیونکہ انہیں مہنگائی کی وجہ سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے خوف سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے