سراج الحق

حضرت امام حسین ہمارے آئیڈل ہیں،  اُن کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے، سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم عاشور کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  حضرت امام حسین ہمارے آئیڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یوم عاشور کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِپیکار ہیں۔ حضور نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن اور زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔  سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حضرت امام حسین کا ہمراہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے