سعد رفیق

حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کے لیے خواجہ سعد رفیق کے خصوصی احکامات

لاہور (پاک صحافت) حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کے لیے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خصوصی ہدایات دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ‘سٹی چیک ان’ نظام کے تحت بورڈنگ، ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی جاری کر دے گا جس کی وجہ سے حجاج کرام کو واپسی کے سفر کے لیے 12 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے اور قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے سرکاری اسکیم والے حجاج کرام کو شہر میں ہی بورڈنگ جاری کر دے گا جس کے بعد صرف امیگریشن ایئرپورٹ پر ہو گی۔ذرائع نے کہا کہ سٹی چیک ان کا مقصد حجاج کرام کو سہولیات پہنچانا اور ایئرپورٹ پر ممکنہ رش اور لمبی قطاروں کی کوفت سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے