الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن اپنے آئینی کردار کیلئے کسی کو جوابدہ نہیں۔ ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جوابدہ نہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لئے سرگرم عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے کہنے پر اقدامات کرے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلحہ بردار اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے