جنرل عامر کیانی

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، میں نے 27 سالہ سیاسی کیریئر میں کوئی متنازع بات نہیں کی مجھ پر بھی دہشتگردی کے 8 سے 9 پرچے کاٹ دیئے گئے ہیں۔

جنرل عامر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟۔ 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی حدود میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے