جے یو آئی امیدوار

جے یو آئی امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

پشاور (پاک صحافت) باجوڑ میں جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برکمر میں جے یو اۤئی کے امیدوار قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 19 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ اۤپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے