مریم اورنگزیب

جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے ہونا چاہیے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلوں اور نالائقوں نے ملک پر 4 سال حکمرانی کی، انہوں نے تمام ریاستی طاقتیں استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں، انہوں نے 4 سال اپنے مخالفین کے خلاف اداروں کو استعمال کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانے کا چور ہے، یہ فارن فنڈنگ کیس میں کہیں پیش نہیں ہوتا، کیوںکہ وہ چور ہے، ہائی کورٹ، ایف آئی، سپریم کورٹ سمیت یہ کہیں پیش نہیں ہوتا، جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے، جیل بھرو تحریک کے نام پر جیل بچو تحریک چلائی جارہی ہے، عمران خان کے پاس عالمی سازش، القادر ٹرسٹ، فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، ملک میں مہنگائی ہے تو یہ ان کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ ہے، عمران خان ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ مہنگی بجلی مہنگی گیس اور مہنگے گھی کے لئے 2022 تک روتا تھا، مہنگائی اور بے روزگاری کا بوجھ اس ملک پر کسی نے ڈالا ہے تو وہ عمران خان ہے، عمران خان پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، عمران خان بتائیں 5 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے