خواجہ آصف

وزیر دفاع کی دورہ کابل کے دوران افغان قیادت سے اہم ملاقاتیں

کابل (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دورہ کابل کے دوران افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے دوران سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار دہشت گردی، اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ روکنے سمیت معاملات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر نقل و حمل روکنے کیلئے باہمی تعاون اور پاکستان میں موجود افغان باشندوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر دفاع کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم، سیکرٹری دفاع سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے