امیرمقام

جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراو تحریک شروع ہوچکی ہے۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراو تحریک شروع ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پولیس روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے۔ جیل بھرو تحریک، جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے، عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں، جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، رہا کرو اور بیمار ہوں کی منتوں میں بدل گئی ہیں۔

امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی لیکن وہ گھر سے باہر نہ نکلے، عمران کے لئے جان حاضر ہونے کے دعویدار جیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما پلستر نیازی کی طرح بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے