سراج الحق

سراج الحق نے حکومتی کشمیر پالیسی کو صدی کا سب سے بڑا یوٹرن قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق نے کشمیر کے متعلق پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی کو اس صدی کا سب سے بڑا یوٹرن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ حقوق کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومتوں نے ایک انڈرسٹینڈنگ کے تحت مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان باڑ کی صورت میں ایک دیوار برلن کھڑی کر دی ہے۔ اسلام آباد کی خاموشی سے واضح ہو چکا ہے کہ حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ اعلان کہ کشمیر پر ایک ریفرنڈم کے بعد دوسرا ریفرنڈم ہو گا بنیادی طور پر امریکہ کا موقف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز ریفرنڈم ہوتا ہے، وہاں کے رہنے والے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہیں اور اپنے شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتے ہیں۔ کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کا بھرپور وسائل ہونے کے باوجود فلسطین اور کشمیر کو آزاد نہ کراسکنا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے