پیٹرول

ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے ایک بار پھر بری خبر،  یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافی کی سمری تیار کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ  وزیر اعظم  عمران خان ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے