اداکارہ نیلم منیر

نیلم منیر نے مداحوں کو پشتو میں پیغام دیکر حیران کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر پشتو زبان میں پیغام دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔  اداکارہ کے پشتو زبان میں پیغام پر جہاں تبصرے شروع ہو چکے ہیں تو وہی کافی مداحوں کو سمجھنے میں مشکل بھی پیش آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے پشتو زبان میں تحریر کیا ہے، جبکہ مداحوں کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیلم منیر اپنی نئی تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے پشتو زبان میں پوسٹ شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔ خوبرو اداکارہ کی اس تصویر کو اور اس کے انداز کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نیلم منیر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے