اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کل ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے۔ حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت، سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے