خورشید شاہ

جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار کا بھی حق نہیں، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کا ہے کہ جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار کا بھی حق نہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کو دھوکا دیا، جھوٹ بولا، پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے باعث ملک میں بحران پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمراں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے رسک بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔ خورشید شاہ نے میڈیا تنظیموں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن برداشت نہیں کریں گے، تمام ورکرز کو حقوق دیئے جائیں۔ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، مظاہرین کو سنبھالنے کی حکومت کے پاس اہلیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے