گوگل

روسی عدالت کی جانب سے گوگل پر 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد

ماسکو (پاک صحافت) دنیا کے مقبول سرچ انجن پر ایک بار پھر بھارتی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر تقریباً 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کی مقامی عدالت نے روس کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے گئے مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر گوگل کو  تقریباً 90 ہزار ڈالرز( ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فوری جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس روز روز ہی روس نے یوٹیوب کی جانب سے اس کے جرمن لینگویج چینلز کو ڈیلیٹ کیے جانے پر  یوٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔ خیال کہ  رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر  فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جب کہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے