الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کل نگراں وزیر اعلیٰ کااعلان کرے گا

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیر اعلی کی تقرری سے متعلق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ  اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا ۔جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے