شازیہ مری

جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہ اب انہیں بددعائیں دے رہے ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے تبدیلی اور ترقی کے کھوکھلے نعروں کی وجہ سے عمران خان کو ووٹ دیا وہ اب حقیقت آشکار ہونے پر عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ ممنوعہ اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کو فنڈ کیا گیا اور پول کھلنے پر جھوٹ بولا جارہا ہے، اسپتال کے نام پر امریکہ میں ہندوستانیوں نے جو پیسے دیئے ان کے چیک پی ٹی آئی کے نام پر لکھوائے گئے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسپتال کے چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا۔ عمران نیازی حقائق اور سچ چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی  نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا، اقتدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے