انوار الحق کاکڑ

جنوری میں الیکشن کے حوالے سے بہت مطمئن ہوں۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں جنوری میں الیکشن کے حوالے سے بہت مطمئن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمیں دو چیلنجز کا سامنا ہے جہاں ایک چیلنج سیکیورٹی کا اور دوسرا گورننس کا ہے، گورننس پر بات کریں تو صوبہ کہتا ہے وسائل محدود ہیں، وسائل کم ہونا ایک پہلو ہے، وسائل کی بے انتظامی زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ چوری الگ ہورہی ہے اور مالی بدانتظامی بھی ہے، ان دونوں پہلوؤں پر توجہ ہوگی تو گورننس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ آئین سے قطعاً اختلاف نہیں ہے، آئین کی تاریخ پر دنیا میں علمی بحث چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت مطمئن ہوں، الیکشن کمیشن اپنی مشق بہت حدتک پوری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن کی مشقوں میں حلقہ بندیاں اور اس سے جڑے معاملات ہیں جبکہ الیکشن کرانے کے لیے جو پیسے چاہئیں اس پر بھی ان کی تیاری پوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے