اسحاق ڈار

جنرل باجوہ نہیں 2 اور لوگوں نے پرویزالہٰی کو بنی گالہ کا چکر لگوایا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا انکشاف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  پرویز الہٰی کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ دو اور لوگوں نے بنی گالہ کے چکر لگانے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  پرویزالہٰی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الہٰی نے باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا، جس پر باجوہ نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ نواز شریف تو وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے پرویز الہٰی کے نام پر تیار نہیں تھے، میں نے نواز شریف کو رضامند کیا لیکن پرویزالہٰی نے جو کیا اس سے دھچکا لگا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کے لیے جو نام وزیراعظم شہباز شریف نے دیا، جس کی نواز شریف نے توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آرمی چیف کی سمری مسترد کرتے تو حکومت کے پاس پلان بی موجود تھا۔پلان بی کے تحت جو نام آرمی چیف کے لیے گیا تھا، ان ہی کو پروموٹ کر کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنا دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے