شہباز شریف

پوری قوم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ٹیموں کیساتھ تعاون کرے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے۔ پوری قوم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ قوم دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سپاہیوں، پولیس کانسٹیبلز، پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ موسمی حالات ویکسینیشن مہم کے لیے بڑے چیلنجز کا باعث ہیں، یہ ایک آزمائشی وقت ہے، یہ ایک چیلنج ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں اور اس پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ پیچیدہ چیلنجز والے ممالک نے پولیو کا خاتمہ کر دیا ہے، تمام صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں کہ چیلنجز والے علاقوں میں بہترین لوگ موجود ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے