حافظ حمداللہ

جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ بدترین سفاکیت ہے، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد للہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی  نماز کے دوران دھماکہ درندگی کی خوفناک مثال ہے، یہ واقعہ نہ اسلام ہے نہ انسانیت بلکہ بدترین سفاکیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈ ی ایم ترجما ن حافظ حمد اللہ نے جار ی بیان میں پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، دوسری جانب  حافظ حمداللہ نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کو اسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل  بھی کر دی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، حکومت عوام کو امن و امان دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ زشتہ کل کوئٹہ اور آج پشاور دھماکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے