سعید غنی

جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئر شپ پر قابض ہوئی، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئر شپ پر قابض ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے، دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے جاری بیان میں کہا کہ میئر شپ کوئی کیک نہیں ہے جو طشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں ایم این اے اور نہ ایم پی اےمنتخب ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنز سے فوری مطالبہ ہے جعل سازی کو روکیں اور 11 یوسیز پر انتخابات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ یوسی 6 کی دوبارہ گنتی ہوئی، جہاں سے جماعت اسلامی کا امیدوار جیتا تھا، دس بلڈنگ میں 19 پولنگ اسٹیشنز تھے، 350 ووٹ جماعت اسلامی کے مسترد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے