رضا ربانی

حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے قیمتوں میں اضافہ کر رہی۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوامی مشکلات بڑھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ شہری بچوں کو تعلیم اور ایک دن کا کھانا بھی نہیں کھلا سکتے، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت دوسری طرف بڑے کاروباریوں اور کرونی سرمایہ داروں کو مراعات فراہم کر رہی ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ تمام اشیاء اور یوٹیلیٹیز کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے، گھریلو اشیاء، توانائی کی قیمتوں میں 15.5 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، اشیائے خورد و نوش میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ متوسط ​​غریب اور مزدور طبقے بلوں کو ادا کرنے کی سقط نہیں رکھتے، تنخواہ دار شخص اپنے خاندان کے لیے بجٹ نہیں بنا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے