شرجیل میمن

عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران  خان  کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل  میمن نے جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی اور ان کے حواری ملک کےلئے تباہی کا سامان ہیں، عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ پاک فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف  مہم چلائی جا رہی ہے، نیازی برگیڈ نے ملک اور معاشرے کے بنیاد کھوکھلے کرنے کے لئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔

واضح رہےکہ شرجیل میمن نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نیازی نے یہودی لابی کے کہنے پر لنڈن کے میئر کے انتخاب میں مسلمان پاکستانی محمد صادق  کے بجائے زیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے