بلاول بھٹو

عمران خان کی سیاست گالی اور جادو پر مبنی ہے۔ بلاول بھٹو

پاراچنار (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست گالی اور جادو پر مبنی ہے، ہم عمران خان کے سیاہ کارنامے قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاراچنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ ہم سچ بولنا شروع کر دیں گے۔ ہمت ہے تو کل ایوان میں 172 بندے لے کر آئو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کسی ایک شخص کی خاطر کوئی ادارہ متنازع نہیں بنے گا۔

بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ جب سے اپوزیشن نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے عمران خان بزدلوں کی طرح بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے تھے، اب کوئی سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں۔ اب حکومت گرانے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان پہلے ہی ہار چکے ہیں، اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے