میرے ناکام ڈرامے کو پسند کرنے والوں پر حیرت ہوتی ہے، محسن عباس حیدر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ناکام پروجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے اسے پسند کرنے والوں پر حیرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے محسن عباس حیدر کے ڈرامہ سیریل ’سیانی‘ کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تاہم اداکار نے اپنے ڈرامے ’میری گڑیا‘ کو اپنے دل کے قریب قرار دیا۔ دوسری جانب انہوں نے اپنے ڈرامے ’میراث‘ کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ڈرامے سے ایک چیز سیکھی ہے کہ آپ ایک پروجیکٹ میں تمام تجربات نہیں کر سکتے، ڈرامے کے ‘ہیرو’ کی شکل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجربے نہیں کیا جاسکتے، اس کا اسکرین پر اچھا نظر آنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اگر کوئی کہتا ہے کہ مجھے آپ کا ڈرامہ سیریل میراث بہت پسند ہے تو مجھے بہت حیرت ہوتی ہے۔ علی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں صبور علی، سویرا ندیم، محسن عباس حیدر اور فہد شیخ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے