سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت اور امن کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے اس وقت ملک کی معیشت اور امن کا بیڑہ مکمل طور پر غرق اور تباہ کردیا ہے۔ اب تو عمران خان کو لانے والے بھی پچھتانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پشاور کو تباہ کیا، پشاور کا آج کل کوئی وارث نہیں ہے۔ آج پشاور میں گندے پانی کے علاوہ کچھ نہیں۔ بجٹ میں کلین اور گرین پشاور دیا گیا تھا لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تین سالوں میں 30 سال پیچھے چلا گیا ہے۔ تمام بڑے شہر آلودگی اور گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ پشاور کے حالات سب سے بدتر ہیں، تین سالوں سے خیبرپختونخوا پر مسلط حکمران جماعت نے صوبے کے تمام اداروں اور انفراسٹرکچر کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ صوبے میں تین سو ڈیم بنائے، مجھے دس کے نام بتادیں تو سچ تسلیم کرلوں، پشاور بی آر ٹی منصوبہ کو تین سال لٹکا کر شہر کے رہائشیوں کو مریض بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے