الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن پاکستان کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی  کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے الزام مسترد کردیے اور انہیں نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران ای سی پی نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔  خیال رہے کہ ای سی پی نے وفاقی وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹس کے بعد مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا نے ای وی ایم پر اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے سمیت سنگین الزامات لگائے۔ جبکہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو پارلیمان سے بلند سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے