سراج درانی

اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں، سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے اقدامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں، منتخب ممبران جمہوریت سے متعلق مزید سیکھ پاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز میری تعریف کی، کس کو کون سا عہدہ دینا ہے یہ پارٹی کا استحقاق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے