خالد مقبول صدیقی

جبر کے بعد صبر اپنا کام دکھا رہا ہے، خالد مقبول

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جبر نے اپنا کام کرلیا، اب صبر اپنا کام دکھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں جلسہ عام سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین بدقسمتی سے جابروں، آمروں اور اشرافیہ کے نرغے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ایوان اور قانون نامنظور ہے، جہاں ظالم کو حکومت کرنے کا اختیار ہو، کورنگی کل بھی ایم کیو ایم کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہاں ماؤں بہنوں نے جوان بیٹوں اور بھائیوں کے جنازے اٹھائے، یہ جلسہ اس شہر کے مینڈیٹ کو چھیننے کے خلاف ہے، یہ جلسہ سیاسی قوت دکھانے کیلئے نہیں بلکہ شہر کو حق دلوانے کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے