مریم اورنگزیب

جو الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر لگایا اُن سب کا مجرم عمران خان خود نکلا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر لگایا اُن سب کا مجرم عمران خان خود نکلا۔  خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سیاسی دہشتگرد بھی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ،جب نواز شریف مہنگائی کم کر رہا تھا،روزگار لا رہا تھا ، سی پیک لا رہا تھا ، اس وقت عمران خان امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف نے ہزاروں کلو میٹر موٹر ویز بنائیں، عمران خان اپنی بنائی ہوئی ایک کلومیٹر سڑک دکھا دے۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، بیچ دیں ، بشریٰ بی بی! یہ خان صاحب کی نہیں توشہ خانے کی گھڑیاں تھیں جو آپ نے بیچ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے