جمعیت علمائے اسلام

پی ٹی آئی کے دو اہم رہنما ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی دبئی کے صدر اور نائب صدر ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں کا شمار تحریک انصاف کے اہم اور مرکزی رہنماوں میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی دو اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر عمران اکبر اور خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر نعیم اکبر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر جے یو آئی ف کے اسلام آباد دفتر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنادیا، جے یو آئی پاکستان کی بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے