وزیراعظم شہبازشریف

ثاقب نثار اور پی ٹی آئی وکیل کی مریم سے متعلق گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار اور پی ٹی آئی وکیل کی مریم سے متعلق گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں وہ پی ٹی آئی کے وکیل سے گفتگو میں مبینہ طور پر مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے